"ہم ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز اسی لیے کامیاب نہیں ہیں کہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے بجائے ٹانگیں کھینچتے ہیں اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے۔"
کنول آفتاب، جو کہ ایک مشہور ٹک ٹاکر، یوٹیوبر، اداکارہ اور میزبان ہیں، نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا اور تمام انفلوئنسرز کو منافق قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر ذوالقرنین سکندر کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی خاموشی سے دلبرداشتہ ہیں۔
کنول آفتاب نے انسٹاگرام اسٹوریز میں کہا کہ جب ان کے شوہر کے حق میں ایک صارف نے اسٹوری لگائی، تو ان کے دوستوں میں سے کوئی بھی ان کی حمایت کے لیے سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بہت سے دوست ہونے کے باوجود صرف چند لوگوں نے ہی ان کی حالت پوچھی، جبکہ باقی سب خاموش تھے۔ ان کے مطابق، مدد کی پیشکش کرنا بہت آسان ہوتا ہے، لیکن اصل میں کوئی کسی کی مدد نہیں کرتا۔
کنول نے یہ بھی کہا کہ جب کوئی مشکل میں ہوتا ہے تو سب لوگ چسکے لینے کے لیے فون کرتے ہیں اور ایک دوسرے کا تماشا دیکھتے ہیں، لیکن اصل میں کسی کا کوئی مددگار نہیں ہوتا۔ وہ سوشل میڈیا کی دنیا کو "جعلی" اور "منافقت" سے بھرا ہوا سمجھتی ہیں، اور یہ کہ دیگر صنعتوں میں لوگ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں، لیکن سوشل میڈیا کی دنیا میں ایسا نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل پنجاب پولیس نے ٹک ٹاک اسٹار ذوالقرنین سکندر، ریحان ملک اور طیب بٹ کو اسلحے کی نمائش کرنے پر گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔ کنول آفتاب کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال سے مایوس ہیں اور سوشل میڈیا کے جعلی ماحول سے تنگ آ چکی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kanwal Aftab New Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kanwal Aftab New Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.